Skip to main content

سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا

 صوبائی اسمبلی پنجاب            

  لاہور۔(پریس ریلیز)31 اگست2022 

   سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپیکر سبطین خان نے سیلاب کے شہداء کے کیلئے دعائے مغفرت کروائی، اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال سے متعلق سوالا ت دریافت کیے گئے۔صوبائی وزیر بیت المال غضنفر عباس چھینہ نے سوالات کے جوابات دیے۔جہیز فنڈ کے استعمال سے متعلق غلط جواب پررکن اسمبلی ملک ارشد اور صوبائی وزیر بیت المال کے درمیان تکرار پر ملک ارشد نے کہا کہ میرے سوال کا جواب محکمے کی جانب سے غلط جواب دیا گیا ہے، جس پر صوبائی وزیر نے ملک ارشد سے کہا کہ آپ میرے ساتھ بیٹھ جائیں میں آپکے خدشات دور کر دیتا ہوں۔ بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صوبائی وزیر بیت المال کو ملک ارشد کے ساتھ ساہیوال میں جاکر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سیلاب سے متعلق عام بحث کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی حسن مرتضی نے ایوان میں کہا کہ دریائے چناب کے علاقے میں سیلاب سے تباہ کاری ہوئی تو حکومت کو کہا کہ متاثرین کو سرکاری جگہ دیدی جائے،انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران ہمیں پاکستانی سمجھا جائے اپوزیشن نہ سمجھا جائے ہمارے لوگوں کوبھی ریلیف دیاجائے، اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ پوے ملک میں سیلاب کا طوفان آیا اور چاروں صوبائی حکومتیں محنت کررہی ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں مشکل کی گھڑی میں جو متاثر ہوئے ان کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت سے ہو، بلا تفریق ان سے بہترین سلوک کیاجائیگا۔چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنایا جائے تاکہ سیلابوں سے بچا جائے،جو سیلاب سے متاثر ہوئے انہیں سرکاری زمین دی جائے۔ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے یونیورسٹی آف کمالیہ بل2022 پیش کیا جسے ایوان نے یونیورسٹی آف کمالیہ کا بل 2022 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پراجلاس 07ستمبر2022بروز بدھ سہ پہر 3بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔                

Speaker Punjab Assembly 

Sardar Mohammad Sibtain khan 

 #SibtainKhan #SardarSibtainKhan #MalikSammarAbbas #PTI #politician 

#speaker #Punjab #assembly 

#SpeakerPunjabAssembly #SpeakerAssembly

 #Sardar #Mianwali #punjab #kundian #Piplan #Sibtain #Khan #event #publicdealing #politics #politician #socialmedia #socialmediateam #officialaccount #harnoli #JalsaPti #PublicDealing #piplanhouse



Comments

Popular posts from this blog

پپلاں ھسپتال میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس

 صوبائی وزیر جنگلات  محمد سبطین خان کی پپلاں ھسپتال میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لیتے ھوۓ انتظامیہ کے اعلی افسران سے مکمل رابطہ  پہلے مرحلہ میں صوبائی وزیر نے پپلاں ھسپتال کے ایم۔ایس کا فوری طور ٹرانسفر اور انکی جگہ نہایت سخت گیر شہرت کے حامل ایم۔ایس کو لگانے کی تجویز۔ تاکہ نۓ آنے والے  ایم۔ایس مکمل اس سارے واقعے کی میرٹ پہ انکوائری کرے تاکہ پپلاں ھسپتال میں محرم الحرام کے مقدس ایام میں ایسی گھناؤنی حرکت اور امن وامان کی فضاء کو خراب کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہچائیں گے۔ صوبائی وزیر محمد سبطین خان نے کہا کہ الحمداللہ ھم مسلمان ھیں اور اللہ پاک کی   پاک کلام کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان

 صوبائی اسمبلی پنجاب SPEAKER  لاہور۔(پریس ریلیز) 20 فروری 2023 سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ایپکا یونٹ کےنو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیکر محمد سبطین خان نےنو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ جمہوریت کا یہ فائدہ ہے کہ آپ کی آواز ایوانوں تک پہنچتی ہے۔ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو    مہنگائی الاؤنس دیا جائے۔ سپیکر محمد سبطین خان نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا کہ وہ نہ خود پریشان ہوں اور نہ عوام کو پریشان کریں،مقررہ مدت میں الیکشن کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمتین ملنا ان کا حق ہے۔تقریب میں افضال احمد سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، حاجی ظہور سرپرست اعلیٰ ایپکا، رانا محمد اقبال ظفر صدر ایپکا، راؤ افضال محسن،   مختار گجر، سلیم رضا سمیت اپیکا پنجاب پبلک سروس کمیشن یونٹ کے ملازمین نے شرکت کی۔

کپتان ہمارے لیئے لڑا اب ہم کپتان کے لیئے لڑیں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سردار محمد سبطین خان کا پیغام۔  عمران خان ہی حقیقی جمہوریت کا نام ہے۔ سبطین خان  پنجاب کے مہاز پر تاریخ رقم کریں گے انشاءاللہ۔  ہفتے کا دن کپتان کی جیت کا دن ہوگا۔  جہاں جہاں مجھے سن رہے ہیں، کپتان کی ہمایت میں باہر نکلیں۔  کپتان کو اکیلا نہیں چھوڑنا۔  کپتان ہمارے لیئے لڑا اب ہم کپتان کے لیئے لڑیں گے۔  ہوٹلوں میں قید ممبران سے کہوں گا، ہمارے دروازے کھلے ہیں  دل بڑے ہیں، خوش آمدید کریں گے۔ ‎#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور  ‏ ‎#BlackDayForPakistan ‎#ImranKhan ‎ ‎#اگلی_واری_پھر_کپتان  ‎ ‎ ‎ #SibtainKhan #PTI #Sardar #Mianwali #punjab #SardarSibtainKhan #MalikSammarAbbas ‏‎#Parliamentary ‎#Leader ‎#Punjab ‎#Pakistan ‎#Tehreek-e-#Insaf  ‎ ‎